فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلیوں پر چاقوسے حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو روکنے کی سمت میں قدم اٹھانے کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملنے کی تجویز پیش کی ہے لیکن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر اس کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
بات چیت کی تجویز فلسطینی صدر نے
کل ہی پیش کی ہے۔
فلسطینی صدر نے اسرائیل کے چینل -2 ٹی وی سے بات چیت کے دوران سڑکوں پر تشدد کے واقعات انجام دینے والے فلسطینیوں کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ"ہمارے سے سکیورٹی عملہ اسکولوں میں جاتے ہیں اور بچوں کا بیگ تلاش کرتے ہیں کہ آیا وہ اس میں چھرا تو نہیں چھپا ئے ہوئے ہیں۔